SBS Urdu-logo

SBS Urdu

SBS (Australia)

Independent news and stories from SBS Audio, connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians. - آزادانہ خبریں اور کہانیاں جو آپ کو آسٹریلین طرزِ زندگی اور آسٹریلین اردو کمیونیوٹی سے جوڑتی ہیں ۔

Location:

Sydney, Australia

Description:

Independent news and stories from SBS Audio, connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians. - آزادانہ خبریں اور کہانیاں جو آپ کو آسٹریلین طرزِ زندگی اور آسٹریلین اردو کمیونیوٹی سے جوڑتی ہیں ۔

Language:

Multilingual

Contact:

SBS Radio Sydney Locked Bag 028 Crows Nest NSW 1585 Australia


Episodes
Ask host to enable sharing for playback control

اردو اور فارسی کا پُل: فائزہ ادریس آسٹریلیا میں مختلف کمیونٹیز کے درمیان قربت کیسے بڑھا رہی ہیں

5/27/2026
زبان صرف رابطے کا ذریعہ نہیں ہوتی یہ یادوں، تہذیب، شناخت اور تعلق کا ایک زندہ احساس بھی ہوتی ہے۔ ہجرت کے بعد جب انسان ایک نئی سرزمین پر زندگی شروع کرتا ہے، تو اکثر زبان ہی وہ پہلا سہارا بنتی ہے جو اسے اپنی جڑوں سے جوڑے رکھتا ہے۔ اردو اور فارسی کا رشتہ بھی کچھ ایسا ہی ہے۔ آج آسٹریلیا جیسے کثیرالثقافتی معاشرے میں، یہی زبانیں صرف ورثہ محفوظ رکھنے کا ذریعہ نہیں بلکہ انسانوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے کا وسیلہ بھی بن رہی ہیں۔ خاص طور پر اُن نوجوانوں کے لیے جو ہجرت، نئی شناخت اور نئے معاشرتی تجربات کے درمیان اپنی جگہ تلاش کر رہے ہیں۔ جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, “SBS Audio”کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ ہمیں فیس بُک اور انسٹا گرام پر فالو کیجئے۔

Duration:00:06:48

Ask host to enable sharing for playback control

150 سالہ قدیم نارائن پورہ کمپاؤنڈ؛ پاکستان میں بین المذاہب یگانگت کی روشن مثال

5/26/2026
پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کا ایک قدیم علاقہ نارائن پورہ کمپاؤنڈ، جو ڈیڑھ صدی سے زائد عرصے سے بین المذاہب آہم آہنگی کا مرکز بنا ہوا ہے، 1870 سے قائم اس علاقے کی گلیاں تنگ اور گھر چھوٹے ہیں، تاہم یہاں کے مکینوں کے دل بڑے ہیں، جب کہ اس کمپاؤنڈ کی خاص بات یہاں آباد ہندو، سکھ اور مسیحی برادریاں ہیں، جو نہ صرف پُرامن انداز میں اپنی زندگیاں گزار رہے ہیں بلکہ پوری آزادی کے ساتھ اپنی مذہبی رسومات پر بھی عمل پیرا ہیں اُدھر پاکستان کے بڑے شہروں کی سڑکوں پر اب مردوں کے ساتھ خواتین بھی انتہائی اعتماد کے ساتھ بائیک چلاتی دکھائی دیتی ہیں۔ جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, “SBS Audio”کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ ہمیں فیس بُک اور انسٹا گرام پر فالو کیجئے۔

Duration:00:13:00

Ask host to enable sharing for playback control

A guide to fuel types in Australia | Fuel in Focus - آسٹریلیا میں پٹرول اور ایندھن کی اقسام کی گائڈ سے جانئے کہ آپ کی گاڑی کے لئے کون سا پٹرول بہتر ہے؟

5/26/2026
Drivers across Australia are paying more at the bowser as fuel prices remain unstable. So does it make sense to go for cheaper petrol options when filling up? The answer depends largely on your engine requirements, as not every fuel works for every vehicle. - آسٹریلیا بھر میں ڈرائیورز کو پیٹرول پمپ پر زیادہ قیمت ادا کرنا پڑ رہی ہے ایندھن اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے باعث عام آسٹریلین کے لئے بجٹ بنانا اور مشکل ہو گیا ہے۔ تو کیا گاڑی میں پٹرول بھرواتے وقت سستا پیٹرول منتخب کرنا بہتر فیصلہ ہے؟ اس کا جواب زیادہ تر آپ کی گاڑی کے انجن کی ضروریات پر منحصر ہے، کیونکہ ہر قسم کا پٹرول ہر گاڑی کے لیے موزوں نہیں ہوتا۔ جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, “SBS Audio”کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ ہمیں فیس بُک اور انسٹا گرام پر فالو کیجئے۔

Duration:00:05:55

Ask host to enable sharing for playback control

The Aboriginal flag: History, meaning and recognition - ابوریجنل جھنڈا: تاریخ، معنی اور شناخت

5/26/2026
At school, work, council offices or sporting events, you might see a red, black and yellow flag flying beside the Australian national flag. This is the Aboriginal flag, representing the Aboriginal people of Australia and their connection to land, community and stories. - اسکول، دفتر، کونسل دفاتر یا کھیلوں کے مقابلوں میں، آپ آسٹریلیا کے قومی پرچم کے ساتھ سرخ، سیاہ اور پیلا جھنڈا لہرتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ ابورجینل پرچم ہے، جو آسٹریلیا کے ابورجینل لوگوں اور ان کے زمین، کمیونٹی اور کہانیوں سے تعلق کی نمائندگی کرتا ہے۔

Duration:00:08:56

Ask host to enable sharing for playback control

مختصر خبریں : منگل 26 مئی 2026

5/26/2026
مشرقی ریاستوں کے کچھ حصوں میں گھروں اور چھوٹے کاروباروں کے توانائی کے بلوں میں 10 فیصد تک کمی کی توقع ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ آسٹریلین انرجی ریگولیٹر نے حتمی ڈیفالٹ مارکیٹ آفر کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں ریٹیلرز پلانز پر زیادہ سے زیادہ چارج کرنے والی رقم مقرر کرتی ہے۔ جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے“SBS Audio” کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یا اینڈرائیڈ ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ ہمیں فیس بُک اور انسٹا گرام پر فالو کیجئے۔

Duration:00:07:08

Ask host to enable sharing for playback control

کئی آسٹریلین مسلمانوں کے لیے حج کرنا دشوار کیوں ہوتا جارہا ہے؟

5/25/2026
بہت سے خاندانوں کے لیے حج کی تیاری میں برسوں کی بچت، منصوبہ بندی اور قربانیاں شامل ہوتی ہیں۔آسٹریلیا سے حج پیکجز کی قیمتوں میں حالیہ برسوں کے دوران نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ رجسٹرڈ ٹریول ایڈوائزری گروپس کے مطابق رہائش، پروازوں اور مقدس مقامات سے فاصلے کے لحاظ سے فی شخص پیکجز کی قیمت تقریباً $13,000 سے $35,000 تک سمجھی جاتی ہے، جبکہ خاندانوں کے ایک ساتھ سفر کرنے پر اخراجات مزید بڑھ جاتے ہیں۔ جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, “SBS Audio”کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ ہمیں فیس بُک اور انسٹا گرام پر فالو کیجئے۔

Duration:00:04:08

Ask host to enable sharing for playback control

'Halal' homeownership: Navigating Islamic housing finance in Australia - اسلامی ہاؤسنگ فنانس: آسٹریلیا میں بغیر سود کے گھر خریدنا کیسے ممکن ہے؟

5/25/2026
As more Muslim Australians seek faith-aligned ways to buy property, Islamic finance is gaining traction. But how do these models work and are they truly viable alternatives to conventional mortgages? - آسٹریلیا میں گھر خریدنا ایک خواب ہے مگر جب سود اور شریعت آمنے سامنے ہوں تو راستہ پیچیدہ ہو جاتا ہے۔ کیا اسلامی ہاؤسنگ فنانس اس خلا کو پُر کر سکتا ہے؟ سڈنی کے ماہرِ مالیات محبوب علی کے ساتھ ایک بصیرت افروز گفتگو۔ جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے “SBS Audio” کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یا اینڈرائیڈ ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ ہمیں فیس بُک اور انسٹا گرام پر فالو کیجئے۔

Duration:00:06:42

Ask host to enable sharing for playback control

آسٹریلین ناظرین جنوب ایشیائی کہانیاں سننا چاہتے ہیں: پاکستانی تھیٹر ہدایت کار سنیل شنکر

5/25/2026
سنیل شنکر ایک پاکستانی نژاد آسٹریلین ہیں جو یہاں جنوب ایشیائی تھیٹر کے فروغ کے لئے کوشاں ہیں خود اداکری کے ساتھ ڈائریکشن بھی کرنے والے سنیل اس سال جولائی میں اپنا ایک نیا پروجیکٹ پیش کر رہے ہیں جس کا تصور قدرے مختلف ہے جبکہ ان ڈرامے کی پیش کار انشو ادھیکار بھارتی نژاد ہیں ان کی اپنے پروجیٹ جین زی کو تھیٹر تک لانے کی جدوجہد اور جنوب ایشائی تھیٹر کا درپیش چیلنجز اور راہ ہمورکرنے والے عوامل پر سنیل اور انشو ایس بی ایس اردو سے خصوصی گفتگو سنئے اس پوڈکاسٹ میں جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے “SBS Audio” کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یا اینڈرائیڈ ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ ہمیں فیس بُک اور انسٹا گرام پر فالو کیجئے۔

Duration:00:15:53

Ask host to enable sharing for playback control

مختصر خبریں : پیر 25 مئی 2026

5/25/2026
ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو میں ایبولا کی وبا مزید تیزی سے پھیل رہی ہے، تین میں سے دو علاج کے مراکز کو مقامی باشندوں نے جلا دیا ہے اور تدفین کے لیے اب مسلح محافظوں کی ضرورت ہے۔ https://cms.sbs.com.au/cms/content/edit.jsp?typeId=aa75321b-5785-3a4f-869a-f4df6b38cd16&id=0000019e… جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے“SBS Audio” کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یا اینڈرائیڈ ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ ہمیں فیس بُک اور انسٹا گرام پر فالو کیجئے۔

Duration:00:05:21

Ask host to enable sharing for playback control

بڑے خواب دیکھنے والی پاکستانی ڈراموں کی ابھرتی اداکارہ بتول عابدی شو بز میں کیسے آئیں؟

5/24/2026
بتول عابدی شو بز میں نووارد ہیں مگر ان کی شو بز میں آمد کے پس منظر میں بھی ایک دلچسپ واقعہ ہے۔ انہوں نے ماڈلنگ سے کیریئر کا آغاز کیا اور اب بڑے پروڈکشن ہائوسز کے ساتھ اداکاری کررہی ہیں۔ آج کل گرین ٹی وی کے ڈرامہ سیریل راہگزر میں اہم کردار ادا کررہی ہیں جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, “SBS Audio”کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ ہمیں فیس بُک اور انسٹا گرام پر فالو کیجئے۔

Duration:00:07:43

Ask host to enable sharing for playback control

ہفتہ رفتہ : جمعہ 22 مئی 2026

5/22/2026
اسرائیلی حکام کی جانب سے رواں ہفتے حراست میں لیے گئے سینکڑوں کارکنان میں شامل آسٹریلوی شہریوں کو بھی رہا کر دیا گیا ہے۔ غزہ امدادی قافلے "گلوبل سومود فلوٹیلا" میں شامل کارکنوں کے ساتھ سلوک پر عالمی سطح پر غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے، اور کئی ممالک نے اپنے خدشات کے اظہار کے لیے اسرائیلی سفیروں کو طلب کیا ہے۔ وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ انہوں نے ہدایت دی ہے کہ کارکنوں کو جلد از جلد ملک بدر کیا جائے۔

Duration:00:06:38

Ask host to enable sharing for playback control

Australian Muslims call for action as US authorities investigate mosque attack as hate crime - امریکہ میں مسجد پر نفرت انگیز حملے کے بعد آسٹریلین میں اسلاموفوبیا کے خلاف سفارشات پر فوری عملدرآمد کا مطالبہ

5/21/2026
An investigation is underway into a deadly shooting at a mosque in the US city of San Diego, which police and the FBI are treating as a hate crime. The three men who died are also being praised for their courage in drawing the attackers away from the school that was next to the place of worship. - امریکی شہر سان ڈیاگو میں ایک مسجد میں ہونے والی منافرت پر مبنی جان لیوا حملے کی تحقیقات جاری ہے ۔ پولیس اور ایف بی آئی نے اسے نفرت پر مبنی جرم قرار دیا ہے۔۔ ہلاک ہونے والے ان تین افراد کو ان کی بہادری پرخراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے جنہوں نے حملہ آوروں کو عبادت گاہ کے ساتھ موجود اسکول سے دور لے جانے کی کوشش کی۔ جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, “SBS Audio”کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ ہمیں فیس بُک اور انسٹا گرام پر فالو کیجئے۔

Duration:00:07:23

Ask host to enable sharing for playback control

عید قرباں قریب آتے ہی مویشی منڈیوں میں خریداروں کا تانتا بندھ گیا

5/21/2026
عید قرباں قریب آتے ہی سب سے پاکستانیوں کا سب سے بڑا مشن کم قیمت میں اچھا جانور گھر لانے کا ہوتا ہے، ہر کسی کی کوشش ہوتی ہے کہ جانور خوبصورت بھی ہو اور قیمت بھی مناسب ہو، ایسے میں ملک بھر میں مویشیاں منڈیاں لگ چکی ہیں جہاں خریداروں کا رش بڑھ گیا ہے، جبکہ بیوپاریوں اور خریداروں کے بھاؤ تاؤ بھی شروع ہو چکا ہے۔

Duration:00:05:24

Ask host to enable sharing for playback control

مختصر خبریں: جمعرات 21 مئی 2026

5/21/2026
وزیر خارجہ پینی وونگ نے اسرائیلی وزیر اتمار بین گویر کی جانب سے فلسطینیوں کے حامی کارکنوں کو گالیاں دینے کی فوٹیج کو حیران کن اور ناقابل قبول قرار دیا ہے۔ پینی وونگ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اسرائیل میں آسٹریلیا کے سفیر سے کہا ہے کہ وہ زیر حراست آسٹریلوی باشندوں کی رہائی کے مطالبات کا اعادہ کریں اور اسرائیل سے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ کسی بھی قیدی کے ساتھ برا سلوک نہ کیا جائے اور بین الاقوامی ذمہ داریوں کے مطابق عمل کیا جائے۔

Duration:00:04:32

Ask host to enable sharing for playback control

Canefields of sorrow: How Indians came to Fiji - کھیت جو غم کی پہچان بنے: بھارت سے لوگ فجی کیسے پہنچے

5/20/2026
Indo-Fijians reflect on the journey of their ancestors from India to the sugarcane plantations of Fiji. More than 60,000 of their descendants now call Australia home. But the echoes of that trauma filled era persist as many grapple with their identity. - ہند-فجی باشندے اپنے آباؤ اجداد کے ہندوستان سے فجی کے گنے کے باغات تک کے سفر کی عکاسی کرتے ہیں۔ ان کی اولاد میں سے 60,000 سے زیادہ اب آسٹریلیا کو گھر کہتے ہیں۔ لیکن اس صدمے سے بھرے دور کی بازگشت اسی طرح برقرار ہے جیسے بہت سے لوگ اپنی شناخت کے ساتھ جوڑ رہے ہیں۔

Duration:00:07:11

Ask host to enable sharing for playback control

علینہ ملک کی ہمت بھری کہانی : آسٹریلیا میں نئی زندگی کی جدوجہد

5/20/2026
افغانستان سے آسٹریلیا آنے والی Aleena Malik اپنے خاندان کی واحد کفیل ہیں۔ مشکلات، نئی زبان اور اجنبی ماحول کے باوجود وہ رضاکارانہ خدمات انجام دیتے ہوئے اپنے اور اپنے خاندان کے بہتر مستقبل کے لیے مسلسل جدوجہد کر رہی ہیں۔ نیا ملک، نئی زندگی اور بے شمار چیلنجز — لیکن کچھ لوگ حالات سے ہارنے کے بجائے اپنی ہمت سے نئی راہیں بناتے ہیں۔ Aleena Malik بھی انہی مضبوط خواتین میں شامل ہیں جنہوں نے آسٹریلیا آکر نہ صرف اپنے خاندان کی ذمہ داری سنبھالی بلکہ کمیونٹی میں مثبت کردار ادا کرتے ہوئے دوسروں کے لیے بھی امید کی مثال قائم کی۔ افغانستان چھوڑنے کے بعد آسٹریلیا میں نئی زندگی کا آغاز Aleena Malik کے لیے آسان نہیں تھا۔ ایک نئی زبان، مختلف معاشرہ اور مالی مشکلات — یہ سب ان کے روزمرہ کا حصہ بن گئے۔ مگر علینہ نے ان مشکلات کو اپنی کمزوری نہیں بننے دیا۔ اپنے خاندان کی واحد کفیل ہونے کے ناطے وہ مسلسل محنت کر رہی ہیں تاکہ اپنے پیاروں کو ایک محفوظ اور بہتر مستقبل فراہم کر سکیں۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ مختلف رضاکارانہ سرگرمیوں میں حصہ لے کر نئے آنے والے مہاجرین کی مدد بھی کرتی ہیں۔ علینہ کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں نئے سرے سے زندگی شروع کرنا ایک مشکل مرحلہ ضرور ہے، لیکن اگر انسان حوصلہ نہ ہارے تو ہر مشکل آسان ہو سکتی ہے۔ وہ خاص طور پر خواتین کو یہ پیغام دینا چاہتی ہیں کہ مشکلات چاہے کتنی ہی بڑی کیوں نہ ہوں، خود پر یقین اور مسلسل محنت انسان کو آگے بڑھنے کی طاقت دیتی ہے۔ ____ جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, “SBS Audio” کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔

Duration:00:05:24

Ask host to enable sharing for playback control

مختصر خبریں : بدھ 20 مئی 2026

5/20/2026
عالمی ادارہ صحت کے نمائندے نے جمہوریہ کانگو میں کہا کہ ایبولا کی ایک نایاب ذیلی قسم سے متاثرہ افراد کو الگ تھلگ کرنا بیماری کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے کے لیے نہایت اہم ہوگا۔ عالمی ادارہ صحت کے نمائندے نے جمہوریہ کانگو میں کہا کہ ایبولا کی ایک نایاب ذیلی قسم سے متاثرہ افراد کو الگ تھلگ کرنا بیماری کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے کے لیے نہایت اہم ہوگا۔ صحت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ وائرس پہلی معلوم موت کے بعد ہفتوں تک بغیر پتا چلے پھیلا، کیونکہ حکام نے ایک زیادہ عام قسم کے ایبولا کے ٹیسٹ کیے، جس کے نتائج منفی آئے۔ مشرقی کانگو میں مشتبہ اموات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور 134 اور 500 سے زائد مشتبہ کیسز ہیں۔ ایس بی ایس نیوز سے بات کرتے ہوئے، ڈاکٹر این انسیا کہتی ہیں کہ ویکسین یا مخصوص دوا کے بغیر رابطہ تلاش کرنا اور علیحدگی بہت اہم ہوگی اور ڈبلیو ایچ او ایبولا کیسز کے لیے مخصوص طبی مراکز تعمیر کر رہا ہے۔ وفاقی وزیر صحت مارک بٹلر کا کہنا ہے کہ وسطی اور شمالی آسٹریلیا کے کچھ حصوں میں خناق کی موجودہ وباء کئی سالوں میں سب سے زیادہ دیکھی گئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت ایک امدادی پیکج پر کام کر رہی ہے جس میں ویکسینیشن اور افرادی قوت میں اضافے کو آج کے بعد حتمی شکل دی جائے گی۔ مسٹر بٹلر کا کہنا ہے کہ اس وباء نے مقامی آسٹریلوی باشندوں کو متاثر کیا ہے۔ ____________________________ جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, “SBS Audio”کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے

Duration:00:05:23

Ask host to enable sharing for playback control

میلبورن سے اسلام آباد تک : پاکستان کے کم عمر فٹبال اسٹار فراز گلزاری کی کہانی

5/19/2026
رفتار، جذبہ، اور خوابوں کی ایک ایسی کہانی جو میلبورن کی گراؤنڈز سے نکل کر پاکستان کی جرسی تک پہنچی۔ آج ہمارے ساتھ ہیں ایک ایسا نوجوان فٹبالر جنہوں نے بہت کم عمر میں وہ کارنامہ انجام دیا جو بہت سے کھلاڑی برسوں میں بھی نہیں کر پاتے — پاکستان کی قومی فٹبال ٹیم کی نمائندگی۔ ہم بات کر رہے ہیں فراز گلزاری کی — پاکستان کے اُن چند، اور ممکنہ طور پر سب سے کم عمر کھلاڑیوں میں سے ایک جنہوں نے انٹرنیشنل لیول پر سبز ہلالی پرچم کو پہن کر میدان میں قدم رکھا۔

Duration:00:01:49

Ask host to enable sharing for playback control

پاکستان رپورٹ : پاکستان کے ایوانوں میں 28 ویں ترمیم کی بازگشت

5/19/2026
وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ کی جانب سے نئی آئینی ترمیم میں ووٹرز کی عمر 25 سال سے کم کر کے 18 سال کرنے کا بیان سامنے آیا ہے۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان نے حکومت کیخلاف سڑکوں پر آنے کا اعلان کیا ہے۔ 4 سال گزرنے کے بعد مبینہ سائفر کی گونج ایک بار پھر سنائی دے رہی ہے۔

Duration:00:07:31

Ask host to enable sharing for playback control

وولنٹیئر ویک: شالینا شیخ کی رضاکارانہ کاوشیں ہزاروں لوگوں کے لیے سہارا

5/19/2026
آسٹریلیا میں وولنٹیئر ویک کے موقع پر ایس بی ایس اردو کی اس خصوصی پوڈکاسٹ میں ہم بات کر رہے ہیں شالینا شیخ سے، جو عدالتوں میں رضاکارانہ خدمات انجام دے کر کمیونٹی کے کمزور اور مشکل حالات سے گزرنے والے افراد کی مدد کرتی ہیں۔ شالینا نہ صرف قانونی نظام کو سمجھنے میں لوگوں کی رہنمائی کرتی ہیں بلکہ عدالت کے دباؤ اور غیر یقینی صورتحال میں انسانی ہمدردی اور اعتماد کا سہارا بھی فراہم کرتی ہیں۔

Duration:00:06:18